24 اگست 2013 - 19:30
بھکر، شیعہ علماء کونسل کے رہنماوں سمیت 4 علماء اور 30 سے زائد مومنین گرفتار

پنجاب حکومت نے پرتشدد واقعات کے بعد دونوں اطراف سے نامزد افراد کی گرفتاریاں شروع کر دیں، ملت جعفریہ کی جانب سے چادر و چاردیواری اور شریف اور پرامن شہریوں کو بلاجواز حراساں کرنے کی مذمت۔

ابنا: بھکر اور مضافاتی علاقوں سے پنجاب پولیس نے پیرا ملٹر فورسز کی مدد سے گرفتاریوں کا آغاز کر دیا ہے، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی راہنما وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ نے نمائندہ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج صبح فاتحہ خوانی پر جاتے ہوئے مدرسہ باقر العلوم کے پرنسپل علامہ رانا حسین، علامہ تراب علی اور علامہ مفید عبّاس شاہ کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر نوجوانوں کو بھی کوٹلہ جام سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دریا خان میں سادات کے ایک گھرانہ پر چھاپہ مار کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا اور 5 بیگناہ افرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ادھر شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عبّاس علوی نے ہنگامی پریس کانفرنس میں حکومت کی جانب سے بیگناہ علماء اور مومنین کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو متبنہ کیا ہے کہ اس طرح کی یکطرفہ کارروائیوں سے حالات مزید کشیدہ ہونگے۔شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما وزارت نقوی ایڈووکیٹ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ تمام تر حالت کا جائزہ لے کر ملت جعفریہ کی جانب سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

.......

/169